پاکستان کوسٹ گارڈز کی سمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 7کروڑ کی منشیات، چھالیہ برآمد

Published On 18 December,2020 04:26 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کوسٹ گارڈز نے سمگلنگ کے خلاف مختلف کارروائیاں کی ہیں جس کے دوران تقریبا 7کروڑ روپے مالیت کی منشیات، چھالیہ اور دیگر اشیاء برآمد کر لی۔۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق ناکہ کھاری پر آ ئل ٹینکر سے15ہزار لیٹرایرانی ڈیزل برآمد کر کے سمگلر گرفتار کر لیا ناکہ کھاری اورسپر ہائی وے پر23ہزار کلو چھالیہ،4267 کلو غیرملکی کپڑا اورمتفرق اشیاء برآمد کر لی۔ منشیات، چھالیہ4 ٹرک آ ئل ٹینکر اور10 افراد کوتحویل میں لے لیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حب بوندے واری سے18 ہزار لیٹرایرانی ڈیزل اور 4بیرل انجن آ ئل برآمد کرلئے۔ 4 ملزمان کو گرفتار کیا۔ موٹرسائیکل اور آ ئل ٹینکر تحویل میں لے لیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ناکہ کھاری پرکوچ میں سوارمسافر سے 1.45 کلو چرس بھی برآ مد کر کے سمگلر گرفتارکر لیا۔