گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں اغواکاروں نے تاجر اور گارڈ کو چار لاکھ سے زائد تاوان کی وصولی کے بعد رہا کر دیا، پولیس کے محاصرے کے باوجود ملزمان رقم سمیت پیدل فرار ہوگئے۔
تین اغوا کاروں نے گوجرانوالہ کے علاقے سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی سے معروف بزنس مین اور سکیورٹی گارڈ کو اغوا کر لیا، اغواکاروں نے رہائی کے بدلے بھاری رقم کا مطالبہ کیا تاہم ساڑھے چار لاکھ روپے کی ادائیگی پر ملزمان نے شاہزیب اور عرفان کو رہا کیا۔
دوسری جانب پولیس کا محاصرہ کسی کام نہ آیا، ملزمان رقم سمیت بآسانی فرار ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔