کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں اغوا کئے گئے لڑکے کی 6 روز بعد لاش مل گئی، 15 سالہ عبدالرحمن کو اغوا کے بعد تیزاب پھینک کر جلایا گیا۔
پولیس کے مطابق عبدالرحمن کے اغوا کا مقدمہ چھ روز پہلے لیاری کے چاکیواڑہ تھانے میں درج ہوا تھا۔ مقتول کا چہرہ جلا ہوا تھا، خدشہ ہے کہ اغواکاروں نے عبد الرحمن پرتیزاب پھینکا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عبد الرحمن کے گھر والوں سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔