کراچی: ڈاکوؤں کی گھر میں لوٹ مار کی کوشش، پولیس کی بروقت کارروائی، ایک ہلاک

Published On 22 December,2020 04:32 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے سولجر بازار میں گھر میں پانچ ڈاکوؤں نے گھر میں موجود افراد کو رسیوں سے باندھ کر لوٹ مار کی کوشش کی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکو ہلاک، تین زخمی اور ایک فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سولجر بازار میں علی الصبح پانچ ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی کوشش کی ملزمان نے گھر میں موجود افراد کو ہاتھ، پیر باندھ کر یرغمال بنایا اورڈکیتی کی کوشش کی۔

متاثرہ شہری بہادر کا کہنا ہے کہ ملزمان 40 منٹ تک واردات کرتے رہے، بیٹےنے پولیس کو اطلاع دی۔

جائے وقوعہ پر پولیس کے پہنچتے ہی ملزمان سے مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ تین زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے۔۔ جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کی جانب سے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ فرارملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔