کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

Published On 23 December,2020 04:28 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے میٹرول سائٹ میں رینجرز اور پولیس کی انٹیلی جنس معلومات پر مشترکہ کارروائی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کرلیاگیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران سائٹ کے علاقے سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم زوہیب عرف امیر صاحب کو گرفتارکرلیا۔

27اکتوبر کو ملزم نے ساتھیوں کیساتھ ملکر انٹرنیٹ کیفے میں ڈکیتی کی تھی۔ ملزمان 65 ہزار روپے اور 17 موبائل فون لیکر فرار ہوئے تھے۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔