کراچی: (دنیا نیوز) ڈاکٹر ماہا شاہ کیس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف ہوا ہے۔ حتمی رپورٹ مقامی عدالت میں جمع کرا دی گئی جس میں کہا گیا کہ خود کشی سے پہلے ڈاکٹر ماہا سے زیادتی کی گئی۔
خودکشی سے پہلے ڈاکٹر ماہا سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔ تفشیشی افسر کی جانب سے حتمی رپورٹ مقامی عدالت میں جمع کرا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے 2 ملزمان تابش اور ڈاکٹر عرفان کے ڈی این اے ٹیسٹ حاصل کرلیے ہیں، جس کے بعد معلوم ہو سکے گا کہ ڈاکٹر ماہا سے زیادتی کس نے کی۔
عدالت نے 5 جنوری تک پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے ڈاکٹر ماہا کی گولی لگی لاش گھر سے برآمد ہوئی تھی۔ عدالت کے حکم کے بعد ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی کر کے پوسٹ مارٹم کیلئے 12 نمونے حاصل کئے گئے تھے۔