کراچی: (دنیا نیوز) کسٹمزنے کوئٹہ سے کراچی جانے والے ٹرک سے کروڑں روپے کی قیمتی موبائل فونز برآمد کر کے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
کسٹمز ترجمان کےمطابق کوئٹہ کراچی شاہراہ کسٹمز کے عملے نے کوڑ کھیڑا چیک پوسٹ کوئٹہ سے کراچی جانےوالےٹرک جس پر ٹینکر لدھا ہوا تھا خٖفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر اسکے خفیہ خانوں سے976 غیر ملکی بہترین برانڈ کےموبائل فونز اورٹیبلٹس برآمد کرلیے۔
برآمد ہونے والے میں سام سنگ، سونی ، ہوائی۔ امیزون اور دیگر کی دیگر کمپینوں کےموبائل فونز اور ٹبلیٹس شامل ہیں ۔پکڑے جانےوالے موبائل فونز اور ٹیبلٹس کی مالیت ایک کروڑ30 لاکھ روپےسےزائد ہے،کسٹمز کے عملے نے ٹرک کو بھی قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیاہے۔