لاہور میں 10 من مردار گوشت، 25 لیٹر دیسی شراب برآمد

Published On 28 December,2020 12:34 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا )لاہورپولیس نے مختلف علاقوں سے 10 من مردار گوشت اور 25 لٹرا دیسی شراب برآمد کر لی ، متعدد جرائم پیشہ عناصر کوبھی گرفتار کر لیا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے 10 من مردار گوشت کی سپلائی ناکام بنادی ، ٹیم نے شہری کی نشاندہی پر نشتر کالونی میں ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا،ڈرائیورکے نہ رکنے پر ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد راؤنڈاپ کرلیا ۔ملزموں نے مضر صحت چکن کو ٹرک میں ڈھانپ رکھا تھا،قصور سے لاہور سپلائی کررہے تھے ۔ ملزموں قاسم،احمد کو تھانہ نشتر کالونی کے حوالے کر دیا گیا ۔

گلشن راوی پولیس نے چائنہ ویڈیو گیم پر جوا کھیلنے والے 10قمارباز وں عاطف، ثاقب، رضا، نصراللہ، مدثر، خرم،انعام،عمران،رضوان وغیرہ کو گرفتارکر کے قمار بازی کے سامان سمیت ہزاروں روپے نقدی برآمد لی ۔داتا دربار پولیس نے ملزم طارق سے 12بوتل ولائتی اور 25 لٹرد دیسی شراب برآمد کرلی۔شاد باغ پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 ملزموں بلاول، شہزاد، عرفان، امجد، عمر، اعجاز اور عمر قیصر کو گرفتار کر لیا،6 پسٹل اور متعدد گولیاں برآمد کی گئیں ۔ساندہ پولیس نے ملزم نوید سے 450گرام چرس پکڑ لی۔