ساہیوال: (دنیا نیوز) ساہیوال میں اندوہناک واقع میں مبینہ طور پر آٹھ سالہ بچے کو جائیداد کے تنازع میں اغواء کے بعد مبینہ طور پر ملزمان نے نہر میں پھینک دیا۔
ساہیوال میں تھانہ غلہ منڈی کے علاقہ 86 نائن ایل سے آٹھ سالہ بچہ عبداللہ کو جائیداد کے تنازعہ پر اغواء کر لیا گیا تھا جس پر پولیس تھانہ غلہ منڈی نے اس کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تھی۔
پولیس نے مبینہ طور پر چھ سے سات ملزمان کو گرفتار کر لیا اور دوران تفتیش ملزمان نے مبینہ طور بچہ کو نہر میں پھیکنے کا اعتراف بھی کر لیا۔
دو دن سے ریسکیو نے معصوم بچہ عبداللہ کی لاش کی نہر سے تلاش جاری تھی تاحال تین دن بعد بچے عبداللہ لاش ریسکیو کی مدد سے مل گئی۔