'انتشار کی سیاست ترقی روکنے کی کوشش، ماضی کی لوٹ مار کا دور واپس نہیں آئیگا'

Published On 29 December,2020 10:47 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ انتشار کی سیاست ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش ہے، ماضی کی لوٹ مار کا دور واپس نہیں آئے گا، سابق حکمران آج وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے بویا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے، عوام کی ترقی و خوشحالی کے روڈ میپ پر تیزی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے، کھوکھلے نعرے لگانے والے قصہ پارینہ بن چکے ہیں، ہم نعروں پر نہیں عمل پر یقین رکھتے ہیں، 22 کروڑ عوام ملک کی ترقی کا راستہ روکنے والوں کا کبھی ساتھ نہیں دیں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک پائیدار ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، ان حالات میں انتشار کی سیاست ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش ہے، وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پاکستان کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
 

Advertisement