لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے گلگت بلتستان میں آرمی ہیلی کاپٹر کے افسوسناک حادثے پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلی عثمان بزدار نے شہید پائلٹ میجر محمد حسین، شہید کو پائلٹ میجر ایازحسین، شہید نائیک انضمام عالم اور شہید سپاہی محمد فاروق کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری اور پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں شہدا کے لواحقین کے ساتھ اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ فرض کی ادائیگی کے دوران بہادر سپوتوں نے شہادت کا بلند مقام پایا، قوم شہداء کےلیے دعاگو ہے۔