لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا پر سیاست چمکانے کی کوشش ناکام رہی، پی ڈی ایم انتشار کا شکار ہوچکی، عوام نے اس ٹولے کو تنہا چھوڑ دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سیاستدانوں نے لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، سنگ دلی کا مظاہرہ کرنے پر عوام اس ٹولے کو تنہا چھوڑ چکے، پی ڈی ایم کے عاقبت نااندیش عناصر آج خود غرضی کی سزا بھگت رہے ہیں، عوام کی خدمت کے سفر کو یہ عناصر نہیں روک سکتے۔