لاہور: (دنیا نیوز) عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کی دعاؤں سے طبیعت بہتر ہے، کورونا کے باعث خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبے کے ضروری سرکاری امور گھر رہ کر سرانجام دے رہا ہوں، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کورونا وباء کے دوران احتیاط کریں، انسداد کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنائے گا، حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ہی کورونا وائرس سے نمٹنے کا موثر ذریعہ ہے، عوام ہجوم والی جگہ پر جانے سے گریز کریں۔