لاہور: (دنیا نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار طبیعت ناسازی کے باعث گھر میں ہیں، کورونا سے متاثر شعبوں کیلئے منصوبہ سازی کی جا رہی ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کا مقصد پنجاب کو خود کفیل بنانا ہے، یہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، صنعت پنجاب کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ چھوٹی صنعتوں کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ تمام پالیسیوں کا مقصد زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار طبیعت ناسازی کے باعث گھر میں ہیں، کورونا سے متاثر شعبوں کیلئے منصوبہ سازی کی جا رہی ہے۔ صوبے میں 362 سہولت بازار قائم کئے ہیں، آئندہ 10 سال کی پلاننگ کر لی جس میں ہر سال 12 لاکھ افراد کے روزگار کو یقینی بنایا گیا ہے۔