'اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا'

Published On 30 December,2020 10:27 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، بدعنوان عناصر کو صرف لوٹ مار سے اکٹھی کی گئی دولت بچانے کی فکر ہے، کرپشن کے ناسور نے پاکستان کو پیچھے دھکیلا ہے، کرپشن کرنے والوں کو عوام کی ترقی کے سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا ملکی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے والے عناصر آج کس منہ سے عوام کی بات کرتے ہیں، سابق ادوار میں کرپشن نہ ہوتی تو آج ملک قرضوں میں نہ ڈوبا ہوتا، ملک کی ترقی کیلئے کرپشن، لوٹ مار اور اقربا پروری کا خاتمہ ناگزیر ہے۔
 

Advertisement