نوشہرو فیروز: (دنیا نیوز) کنڈیارو میں بیٹے نے بہن کو زمین کا حصہ دینے پر والد، ماں اور بہن کو قتل کردیا۔
کنڈیارو کے نواحی گائوں عالم گوندل میں بے رحم اور سنگ دل بیٹے نے بہن کو زمین کا حصہ دینے پر اپنے ضعیف والد، ماں اور چھوٹی بہن کو تیز دھار آلے سےذبح کرکے قتل کردیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس قتل واقعے کی جگہ پہنچ گئی اور مقتولین کی لاشیں کنڈیارو سول ہسپتال منتقل کیں۔
مقتولین کی شناخت پنجسٹھ سالا احمد خان، ان کی اہلیہ غلام سکینہ اور 19 سالا بیٹی زلیخہ ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزم دھنی بخش مقتول احمد کا بیٹا ہے جو قتل واقعے کے بعد فرار ہوگیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش شروع کر دی ہے، ہسپتال میں موجود مقتولین کے گائوں کے رہائشی بزرگ کے مطابق ملزم نے بہن کا رشتہ اور زمین اس کی مرضی کے خلاف دینے پر والد ماں اور بہن کو قتل کیا۔