لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ کے علاقے اوٹھا چوک کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کر دیا گیا۔ جبکہ ملزمان ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق گاؤں باہو جھتیال کے رہائشی فدا حسین اپنے بیٹے ساجد کے ہمراہ لاڑکانہ شہر سے واپس گاؤں جارہے تھے کہ باقرانی تھانے کی حدود اوٹھا چوک کے قریب 3 ڈاکوؤں نے انہیں لوٹنےکوشش کی۔ مزاحمت پر ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے جس کے نتیجے میں فدا حسین جھتیال موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جاعہ وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر چانڈکا میڈیکل ہسپتال پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کیا جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
دوسری طرف ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد کلیم ملک اور اے ایس پی فیصل چودھری چانڈکا ہسپتال پہنچے اور مقتول کے ورثا سے معلومات حاصل کیں۔
اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد کلیم ملک کا کہنا تھا کے واقعے کی انکوائری کررہے ہیں۔ مقتول کا اپنے رشتے داروں سے زمین کے معاملے پر جھگڑا بھی چل رہا تھا جن کے گھر بھی جاعہ وقوعہ سے قریب ہیں ڈکیتی مزاحمت ہوتی تو ڈاکو سر اور سینے پر گولی نہیں ماری جاتی اور کچھ نہ کچھ لوٹ کرجاتے تایم واقعے کی انکوائری کررہے ہیں جو حقائق ہوں گے انہیں جلد سامنے لاکر ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔