اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد پولیس نے جرمن شہری کے قتل کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری قتل کردیا تھا۔
ملزم ملزم نصیرالدین نے جی ٹین فور میں واردات کی تھی۔ ملزم ریکارڈ یافتہ ملزم ہے اور پہلے بھی سزا کاٹ چکا ہے۔ ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گاڑی بھی برآمد کرلی گئی۔
ایس پی صدرزون سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔