نجی تعلیمی ادارے 11 جنوری کو کھلیں گے یا نہیں، فیصلہ نہ ہوسکا

Published On 01 January,2021 11:32 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نجی تعلیمی ادارے 11 جنوری کو کھلیں گے یا نہیں، فیصلہ نہ ہوسکا۔ وزیر تعلیم شفقت محمود نے 4 جنوری تک کا وقت مانگ لیا۔

وزیر تعلیم شفقت محمود اور نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیموں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر شفقت ممود کا کہنا تھا کہ 4 جنوری کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم اور این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کریں گے، وزارت صحت کی تجاویز کے بنا تعلیمی ادارے نہیں کھول سکتے، ہم نے بچوں، اساتذہ، سٹاف سب کی صحت کو دیکھنا ہے، وزارت صحت کی بریفنگ پر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ہوگا۔

شفقت محمود نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کی مشکلات کا ادراک ہے، نجی تعلیمی اداروں کو پیکج دے رہے ہیں۔
 

Advertisement