نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں کورونا خطرناک حد تک سرائیت کرگیا، دہلی اور ممبئی سمیت کئی بڑے شہروں میں دور روز کیلئے نائٹ کرفیو لگا دیا گیا
بھارتی حکام کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 31 دسمبر اور یکم جنوری کو ممبئی اور نئی دہلی میں رات 11 سے صبح 6 بجے تک کرفیو ہو گا، پانچ سے زائد افراد جمع نہیں ہو سکیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مقامات پر نئے سال کی تقریبات کی اجازت نہیں ہو گی ، دیگر ریاستوں میں بھی اس حوالے سخت پابندیاں عائد کر دی گئیں۔