لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں کورونا پھیلاؤ کی صورتحال سنگین ہو گئی، گذشتہ روز 53 ہزار 135 افراد متاثر ہوئے، مزید چار سو چودہ مریض دم توڑ گئے۔
برطانیہ کے محکمہ پبلک ہیلتھ کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کے یہ اعدادوشمار ملک میں مرض کے اضافے کی حقیقی عکاسی کر رہے ہیں، پیر کے روز 41 ہزار مریض سامنے آئے تھے، اب تک مہلک وائرس سے 23 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
برطانیہ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد اکہتر ہزار پانچ سو سے تجاوز کر چکی ہے۔