کورونا منہ زور: 24 گھنٹے کے دوران 63 اموات، 1776 نئے مریض رجسٹرڈ

Published On 29 December,2020 08:23 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے 63 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 992 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 75 ہزار 85 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 776 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 36 ہزار 669، سندھ میں 2 لاکھ 12 ہزار 93، خیبر پختونخوا میں 57 ہزار 746، بلوچستان میں 18 ہزار 99، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 853، اسلام آباد میں 37 ہزار 390 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 235 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 66 لاکھ 19 ہزار 983 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 ہزار 666 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 25 ہزار 494 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 259 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 63 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 992 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 959، سندھ میں 3 ہزار 502، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 617، اسلام آباد میں 412، بلوچستان میں 182، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 219 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement