لاہور: (دنیا نیوز) کورونا وائرس میں مبتلا وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر صحت یاب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے صحتیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے پیغام میں اسد عمر نے لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ رزلٹ ابھی ملا، جو الحمد للہ منفی ہے۔ پچھلے 10 دن میں وہ سب لوگ جنہوں نے خیریت دریافت کی اور دعائیں کی ان سب کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔
میرا کرونا ٹیسٹ رزلٹ ابھی ملا جو الحمدللہ منفی ہے. پچھلے 10 دن میں وہ سب لوگ جنہوں نے خیریت دریافت کی اور دعائیں کی ان سب کا تہہ دل سے مشکور ہوں. اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں اور احتیاط کریں. اللہ آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 28, 2020
اسد عمر نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایس او پیز کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں اور احتیاط کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنے حفظ وامان میں رکھے۔