برطانیہ نے آکسفورڈ کے سائنسدانوں کی تیار کردہ کورونا ویکسین استعمال کرنے کی اجازت دیدی

Published On 30 December,2020 03:38 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ نے آکسفورڈ کے سائنسدانوں کی تیار کردہ کورونا ویکسین استعمال کرنے کی اجازت دیدی، دس کروڑ خوراکوں کا آرڈر دیا گیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹویٹ کرتے ہوئے ویکسین کی منظوری کو سائنسدانوں کی زبردست کامیابی قرار دیا، وزیر صحت میٹ ہینکوک کا کہنا ہے کہ ویکسین کی منظوری کا مطلب ہے یہ محفوظ اور موثر ہے، ویکسین لگانے کا سلسلہ جنوری کے آغاز میں شروع کر دیا جائے گا۔

 

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل برطانیہ میں نیا وائرس سامنے آیا جو پچھلے وائرس سے بھی زیادہ مہلک ثابت ہو رہا ہے جس کی موجودگی کی تصدیق مختلف یورپی ممالک کے علاوہ جاپان اور کینیڈا میں بھی ہوئی ہے۔ برطانیہ سے اسپین، سوئٹزر لینڈ، سویڈن اور فرانس آنے والے افراد میں اس وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔