اسلام آباد: (دنیا نیوز) نون لیگ کے 2 ارکان قومی اسمبلی کے اسپیکر کو بھجوائے گئے استعفوں کی تحقیقات مکمل، اسد قیصر نے مرتضیٰ جاوید عباسی اور سجاد اعوان کی استدعا منظور کر لی۔
سپیکر قومی اسمبلی نے استعفوں کی تحقیقات اور لیگی اراکین کے موقف پر رولنگ جاری کر دی۔ اسد قیصر نے کہا کہ دونوں اراکین کے استعفے منظور نہیں کیے جائیں گے۔
لیگی اراکین نے گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے استعفے منظور نہ کرنے کی استدعا کی تھی۔ مرتضیٰ جاوید عباسی اور سجاد اعوان نے استعفے صرف پارٹی قیادت کے پاس جمع کرانے کا موقف اپنایا تھا۔