اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ 2020 میں اپوزیشن کوان کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں نے" ناک آﺅٹ" کردیا ، حکومت کو گرانے کیلئے بننے والا اتحاد اپنےمفادات، سوچ اور بیانیے کی بھینٹ چڑھ گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات سینٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ 2020 عالمی سطح پر مشکل سال رہا۔ کورونا وباء نے دنیا بھرمیں صحت کے نظام اور معیشتوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان اس چیلنج سےاحسن انداز میں نبرد آزماہوا۔ صحت اورمعیشت دونوں کواہمیت دی۔
عمران خان نے جراءت مندانہ فیصلوں سےمعاشی بہتری اور ترقی کیلئے درست سمت کا تعین کر دیاہے۔جنوری میں تبدیلی نئے سال کی ہوگی اورعوام کے مسائل کےحل کیلئےوزیراعظم عمران خان کی قیادت میں فیصلہ کن جدوجہد کے نئے مرحلےکا آغاز ہوگا۔ہمارے فیصلوں اور پالیسی کامحور پاکستان کےعوام ہیں۔ 2/4
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) December 31, 2020
انہوں نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کی کامیاب حکمت عملی کوعالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی۔ عمران خان نے جرات مندانہ فیصلوں سے معاشی بہتری اور ترقی کیلئے درست سمت کا تعین کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جنوری میں تبدیلی نئے سال کی ہو گی اورعوام کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں فیصلہ کن جدوجہد کے نئے مرحلےکا آغاز ہوگا۔ ہمارے فیصلوں اور پالیسی کا محور پاکستان کےعوام ہیں۔
آج(31دسمبر) ہے‘استعفوں کی ڈیڈ لائن رات 12بجے ختم ہونے جارہی ہے۔ ن لیگ کے جن دو اراکین نے استعفی دیئے ‘سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تصدیق کے لئے طلبی کے ساتھ ہی مکر گئے ہیں۔ 4/4
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) December 31, 2020
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اخلاقی جرات ہوتی تو پیپلزپارٹی کے فیصلے کے بعد خود ہی پی ڈی ایم کے تحلیل کا اعلان کر دیا جاتا۔ آج (31دسمبر) ہے، استعفوں کی ڈیڈ لائن رات 12 بجے ختم ہونے جارہی ہے۔ ن لیگ کے جن دو اراکین نے استعفی دیئے، سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تصدیق کے لئے طلبی کے ساتھ ہی مکر گئے ہیں۔