کراچی: پولیس کیساتھ مبینہ مقابلہ، انتہائی مطلوب منشیات فروش مارا گیا

Published On 02 January,2021 04:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران منشیاف فروش دادن ابڑو مقابلے میں مارا گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد میر کے مطابق پولیس کا سائٹ سپرہائی وے پر منشیات فروشوں سے مبینہ مقابلہ ہوا، مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب منشیات فروش دادن ابڑو مقابلے میں مارا گیا، دو زخمیوں سمیت 8 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 28 دسمبر کو سائٹ سپرہائی وے فقیرا گوٹھ میں پولیس مقابلہ ہوا تھا۔ مبینہ مقابلے میں دو ملزمان شدید زخمی حالت میں فرار ہوئے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش میں جنگل کو آگ لگا دی تھی۔ فائرنگ سے ہلاک دادن ابڑو کی لاش بھی کلاشنکوف کے ہمراہ ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ مقابلے کے بعد پولیس نے منشیات فروشی کے متعدد اڈے بھی مسمار کر دیئے، پولیس نے 2 کلاشنکوف، 8پستول برآمد کیے، 120کلو چرس، 8 موٹر سائیکلیں، جی تھری گن کی گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ دادن ابڑو کے خلاف مختلف تھانوں میں 30 مقدمات درج ہیں۔ ملزم قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلے، بھتہ خوری میں پولیس کومطلوب تھا۔
 

Advertisement