جوڈیشل کمپلیکس پشاور کے سامنے فائرنگ کرنے والاملزم گرفتار

Published On 04 January,2021 12:25 pm

پشاور: (دنیا نیوز) جوڈیشل کمپلیکس پشاور کے سامنے فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا، فائرنگ 302 کیس میں گرفتارملزم پر کی گئی۔

پشاورجوڈیشل کمپلیکس کے سامنے 302 کیس میں گرفتارملزم پر فائرنگ کی گئی، پولیس کےمطابق گرفتار ملزم کو عدالت میں پیشی کیلئے لایا گیا تھا جس پر ایک شخص نے فائرنگ کر دی تاہم فائرنگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو موقع پرگرفتار کر لیا گیا۔

 

Advertisement