اسامہ ندیم قتل کیس: جے آئی ٹی نے گرفتار ملزمان کے بیانات قلمبند کرلیے

Published On 05 January,2021 11:08 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسامہ ندیم قتل کیس میں جے آئی ٹی نے گرفتار ملزمان کے بیانات قلمبند کرلیے۔ جے آئی ٹی نے ڈکیتی کی وائرلیس کال کا ڈیٹا طلب کیا جبکہ جائے وقوعہ پر پہنچنے والے افسران و اہلکاروں کے بیانات بھی قلمبند کیے۔

ذرائع کے مطابق گرفتارملزمان نے موقف اختیار کیا کہ ڈکیتی کی کال آئی تھی جس پر کارروائی شروع کی، جے آئی ٹی نے ڈکیتی کی وائر لیس کال کا ڈیٹا طلب کرلیا جبکہ جائے وقوعہ پر پہنچنے والے افسران و اہلکاروں کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے۔

جائے وقوعہ سے ملنے والے خالی خول فرانزک کے لیے بھجوا دیئے گئے ہیں جبکہ سیف سٹی فوٹیجز بھی مانگ لیں گئیں۔ جے آئی ٹی کا آئندہ اجلاس جمعہ کو طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں مدعی مقدمہ کو اپنے گواہان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
 

Advertisement