کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کےعلاقے سائٹ میں گزشتہ روز ہونے والا پولیس مقابلہ مشکوک ہو گیا، ہلاک نوجوان کے ورثا نے پولیس پر جعلی مقابلے کا الزام لگایا ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ سلطان نذیر کو ناکے پر پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کیا، پولیس نے سلطان سے چوری کی موٹرسائیکل ملنے کا دعویٰ کیا گیا تھا جبکہ ورثا کا کہنا ہے کہ سلطان نذیر موٹرسائیکل چلانا نہیں جانتا تھا اور آن لائن موٹرسائیکل ایپ کے ذریعے سفر کرتا تھا۔
ایس ایس پی کیماڑی نے کہا ہے کہ اہلکاروں کی غفلت ثابت ہوئی تو کارروائی کی جائے گی۔