کراچی: (دنیا نیوز) تین جنوری کو کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اہلکاروں کی جانب سے ڈاکو قرار دے کر مارا جانے والا نوجوان سلطان نذیر بے گناہ قرار دے دیا گیا۔
پولیس ذرائع کا نے بتایا کہ ایس پی بلدیہ ٹاون نے تحقیقاتی رپورٹ اعلی پولیس حکام کو ارسال کردی ہے۔ نوجوان ڈاکووں اورپولیس کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوا تھا۔
پولیس نے جائے واردات کےاطراف لگے کیمروں کی ویڈیوز بھی حاصل کرلیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلطان آن لائن بائیک سروس سے جا رہا تھا کہ پولیس اورڈاکووں میں مقابلہ ہوا۔ مقابلے کے دوران اصل ڈاکو فرارہوگئے جبکہ سلطان نذیر گولیوں کی زد میں آگیا۔ مقابلےمیں ایک پولیس اہلکار جہانگیر زخمی ہوا تھا۔ پولیس اہلکاروں نے سلطان کو ڈاکو قرار دے کرساتھی فرار ہونے کا دعوی کیا تھا۔
واقعے کے اگلے ہی روز سلطان کے اہلخانہ نے تھانے کے باہر احتجاج کیا تھا۔ ملوث دو اہلکاروں کیخلاف قتل اور دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔