کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے سچل میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے خود کو کرنل ظاہر کرنیوالے ملزم،بٹ مین اور ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔
کراچی میں خود کو کرنل ظاہر کرنے والا ملزم،بٹ مین اور ڈرائیور گرفتار ہوگیا۔۔ملزمان سے بڑی تعداد میں حساس اداروں کے کارڈ مہریں اور دیگر جعلی شناختی کارڈ برآمد کیےگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان عوام سے چیٹنگ اور لوٹ مار میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان میں غلام مصطفی ، اسلم اور معین علی شامل ہیں۔ ملزمان نے سادہ لوح شہریوں کو بے وقوف بنا کربھاری رقم وصول کرنے کا انکشاف کیا۔