کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں انسداد منشیات آپریشن کے دوران 207 کلو گرام کرسٹل آئس اور227 کلو گرام ہیروئن کشتی سے برآمد کر لی۔
پاکستان میری ٹائم سکیورٹی کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کی گئی، ڈپٹی ڈی جی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی فیصل صادق نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں آپریشن کرتے ہوئے 207 کلو گرام کرسٹل آئس اور 227 کلو گرام ہیروئن آل حماد نامی کشتی سے برآمد کی۔
آپریشن کے دوران ملزمان کو پکڑا گیا جبکہ کچھ ملزمان بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔ پکڑی گئی منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں قیمت اربوں روپے ہے۔