کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے محمود آباد میں نالے کو اصل شکل میں بحال کرنے کے لئے آپریشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا جس میں تجاوزات میں آنے والے 4 گھروں کو مکمل جبکہ باقیوں کو جزوی طور پر مسمار کیا جائیگا۔
کراچی کے علاقے محمود آباد میں نالے پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن دوسرے مرحلے میں داخل، نالے کو اصل شکل میں بحال کرنے کے لئے آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔ پہلے مرحلے میں سافٹ انکروچمنٹ مکمل کی گئی جبکہ دوسرے مرحلے میں گھروں کو مسمار کرنے کے لئے آپریشن شروع کردیا گیا۔ انسداد تجاوزات سیل سینیئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی کے مطابق مسمار کرنے سے قبل گھروں کے بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ ابتدائی طور پر ایک سو اسی دکانیں اور گھر جزوی طور پر مسمار ہوں گے۔
57 گھروں میں سے چار گھر ایسے ہیں جنہیں مکمل طور پر مسمار کیا جائے گا۔ بیس فٹ کا نالہ، دونوں اطراف بارہ فٹ کی سڑک اور تین تین فٹ پیدل چلنے کا راستہ بنایا جائے گا۔ آپریشن میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی معاونت بھی حاصل ہے۔