اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر سیّد شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کراچی ٹرانسفارمیشن کے منصوبوں پر ایڈمنسٹریٹر، پاک فوج، کورکمانڈر، این ڈی ایم اے پراجیکٹ پرعملدرآمد کروائیں گے۔ سچی بات ہمارا سندھ حکومت پراعتماد نہیں اس لیے پیسے نہیں دیئے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ شہر قائد کے لیے مختص کیے گئے 1100 ارب روپے میں سے نالوں کی صفائی،تجاوزات کیلئے 254ارب روپے رکھے گئے۔
بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے فورپر46ارب،سرکلرریلوے300ارب خرچ آئے گا۔ کچھ پراجیکٹ ایک،کچھ دوسال میں مکمل ہوں گے۔ سچی بات ہمارا سندھ حکومت پراعتماد نہیں اس لیے پیسے نہیں دیئے۔
سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کراچی معاشی حب ہے، وزیراعظم نے نیک نیتی کے ساتھ پیکیج دیا، سندھ کی صوبائی حکومت کا بارشوں میں پول کھل گیا۔ سندھ اوروفاق میں اعتماد کا فقدان ہے۔ اعتماد کے فقدان کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے۔ این ایف سی ایوارڈ کے فنڈزسندھ میں کہیں لگے نظرنہیں آتے۔ ایڈمنسٹریٹر، پاک فوج، کورکمانڈر، این ڈی ایم اے پراجیکٹ پرعملدرآمد کروائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرانسفارمیشن پیکیج کے تحت منصوبوں پر جلد عملدرآمد ضروری ہے: وزیراعظم عمران خان
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ جب معاہدہ ہوجائے تو پھردونوں جماعتوں کو غیر ذمہ دارانہ بیانات نہیں دینے چاہئیں، پیپلزپارٹی کی سندھ میں حکومت انہیں زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ محدود وسائل کے باوجود ان پراجیکٹ کومکمل کریں گے، کنفوژن پیدا ہونے سے وضاحت کررہا ہوں، ریکارڈ درست کرنا چاہتا ہوں مقصد لڑائی جھگڑا نہیں، سندھ اورکراچی کے لوگوں کے لیے جوکچھ ہوا کریں گے۔ ہماری پوری کوشش ہے اتفاق رائے سے کام ہو۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کا وطیرہ رہا نیب میں بھیگی بلی باہرآکرشیربن جاتے ہیں، شاہد خاقان عباسی حکومت کوگالیاں دینے کے بجائے جواب دیں۔ عباسی پرالزامات غلط لگے تونجی چینل کونوٹس بھیجیں۔ کل ایک نجی چینل پرشاہدخاقان عباسی پرسنجیدہ الزامات لگے، سابق وزیراعظم لوگوں کوگمراہ نہ کریں۔ ہمیں آئے دن ان کے کارنامے سنتے رہتے ہیں
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نوٹ نہیں چھاپ رہی۔ نوٹ چھاپنے والے دن جاچکے ہیں۔ جھوٹ بولنا مسلم لیگ(ن)کا وطیرہ بن گیا ہے۔ جنہوں نے اپنے اکاؤنٹس پلس کیے عوام نے انہیں مائنس کردیا ہے۔
ایف اے ٹی ایف سے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فیٹف قانون سے توہم پریشان نہیں۔ احسن اقبال یہ بھی بتائیں پاکستان گرے لسٹ میں کیوں گیا؟۔ منی لانڈرنگ انہی لوگوں نے کی ہے۔ دیکھیئے گا یہی لوگ فیٹف قانون سازی میں ووٹ دیں گے۔