کراچی میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، 12 سالہ لڑکے کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

Published On 11 January,2021 03:26 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران بارہ سالہ لڑکے کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شمشیر علی بچے کا پڑوسی ہے، ملزم نے چند دن قبل سعیدآباد سے دو ساتھیوں سمیت بارہ سالہ لڑکے شاہد کو تاوان کیلئے اغوا کیا اور ستر لاکھ روپے تاوان مانگا۔

ملزمان نے بچے کو قتل کیا اور لاش نامعلوم مقام پر منتقل کر دی۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔ بچے کے قتل کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
 

Advertisement