کراچی: (دنیا نیوز) قومی ہاکی ٹیم کے کوچ اور سابق اولمپین صلاح الدین کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ ملزمان انھیں پچھلی سیٹ پر لٹا کر پورا شہر گھماتے رہے۔
ذرائع کے مطابق سابق اولمپین صلاح الدین احمد عالم کی والدہ کے جنازے میں شرکت کرکے واپس آ رہے تھے کہ اچانک انھیں گلستان جوہر کے علاقے میں مسجد کے باہر 3 مسلح افراد نے یرغمال بنا لیا۔
ملزمان صلاح الدین سے نقدی، فونز اور گاڑی لے کر چلے گئے۔ گلستان جوہر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز اکھٹے کرنی شروع کر دی ہے تاکہ ملزمان کی تلاش میں مدد مل سکے۔