کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس کے تھانے دار قبضہ مافیا کے سرپرست نکلے۔ منگھوپیرپولیس کےسابق ایس ایچ او کا لینڈ گریبرزسےگٹھ جوڑکاانکشاف ہواہے۔
سابق ایس ایچ او عدنان کو لینڈگریبر کے کہنے پر مزدوروں کواغواکرنے پر معطل کیاگیا۔ سابق ایس ایچ او منگھوپیر عدنان اور ساتھیوں کیخلاف مقدمہ عدالتی حکم پردرج ہوا۔
مقدمےمیں اغوا،اقدام قتل، حبس بےجا اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق سابق ایس ایچ اوعدنان نے5 بےگناہ افراد کو 4 روزحبس بے جا میں رکھا۔ 6 مزدوروں کو مبینہ لینڈ گریبر علی حسن بروہی کے کہنے پر اغواکیا گیا۔
تمام مزدور ایک بلڈرکی زمین پر رکھوالی کررہے تھے۔ سابق ایس ایچ اونےمزدوروں کوحبس بےمیں رکھ کر کروڑوں کی زمین پرقبضہ کرایا۔
منگھوپیر تھانےپر مجسٹریٹ کی جانب سے چھاپہ مار کر بازیاب کرایا گیا،سابق ایس ایچ او نے تفتیشی افسر کے ساتھ ملکر کیس کو بی کلاس کردیا۔ مدعی مقدمہ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر عدالت کو شکایت کی گئی۔