فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے وکلاء کے حامیوں کی جانب سے فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔
فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے وکلاء کے حامی وکلاء اور دیگر افراد کی جانب سے جیت کا جشن مناتے ہوئے شدید ہوائی فائرنگ کی گئی جس سے پورے علاقے میں گولیوں کی آوازیں گونجنے سے خوف و ہراس بھی پھیل گیا۔
فائرنگ کرنے والے وکلاء اور دیگر افراد کی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی جس میں فائرنگ کرنے والے افراد کو واضح دیکھا بھی جاسکتا ہے۔ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے کی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔