کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں منشیات فروش نے پولیس کو دیکھتے ہی اہلکار پر گاڑی چڑھا دی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ شناخت میر محمد کے نام سے ہوئی۔ منشیات فروش کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
رات گئے ڈیفنس فیز فائیو میں انتہائی مطلوب منشیات فروش کی اطلاع پر پولیس کارروائی کیلئے پہنچی۔ منشیات فروش نے پولیس کو دیکھتے ہی اہلکار پر کار چڑھا دی جس کی وجہ سے پولیس اہلکار میر محمد جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایس پی ساوتھ کے مطابق جاں بحق اہل کار، ڈی ایس پی درخشاں آفس میں تعینات تھا۔ اہلکار کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس پارٹی نے منشیات فروش کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔