کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے اورماڑہ کے کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی کو ریسکیو کرلیا۔ کشتی مشینری خراب ہونے کی وجہ سے بے یارو مدد گار کھڑی تھی۔
ترجمان کے مطابق میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی فاسٹ رسپانس بوٹ پٹرولنگ پر سمندر میں موجود تھی۔ ریسکیو ٹیم کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی کہ ماہی گیر کشتی جو کہ گڈانی سے مچھلی کے شکار کیلئے نکلی تھی اس وقت کھلے سمندر میں اورماڑہ سے 8 ناٹیکل میل دور مشینری خراب ہو جانے کی وجہ سے بے یارو مددگار کھڑی ہے۔
پی ایم ایس اے کی فاسٹ رسپانس بوٹ مدد کیلئے روانہ ہوئی اور موقع پرپہنچ کر 6 ماہی گیروں کی جان بچائی۔