لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 6 کے ملتوی شدہ میچ 23 مئی سے 20 جون کے درمیان کروانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے 20 میچ چند کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے باعث ملتوی کر دیئے گئے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ ملتوی ہونے والے میچز 23 مئی سے 20 جون کے درمیان کروانے کے لیے تمام فرنچائز سے مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔ پی ایس ایل کے باقی میچز کے شیڈول کا اعلان چند روز میں متوقع ہے، بورڈ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کراچی میں کروانے کا اعلان پہلے ہی کرچکا ہے، ان تاریخوں میں قرنطینہ کی مدت بھی شامل ہو گی۔
ذرائع کے مطابق بائیوسیکیور ببل کیلئے برطانوی کمپنی کیساتھ معاہدہ آخری مرحلیمیں ہے، گزشتہ غلطیوں کو سامنے رکھتے ہوئے سخت بائیو سیکیور ببل بنایا جائے گا۔