لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے ملتوی ہونے کی وجوہات سامنے آ گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں نے بائیوببل سیکیور میں لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔
ذرائع کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ پینل نے تمام ذمہ داروں کا تعین کر لیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی کے نرم رویے کے باعث کھلاڑیوں نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔ پہلا کیس مثبت آنے پر اقدامات کیے جاتے تو کیسز نہ بڑھتے۔
رپورٹ کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل میں ہونے والے نجی پروگرامز بھی کورونا کے پھیلاؤ کا باعث بنے۔ فیکٹ فائنڈنگ پینل نے رپورٹ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو بھجوا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فرنچائز نے بھی ذمہ داری نہیں نبھائی۔