انڈین کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے کورونا وائرس کو مات دیدی، ہسپتال سے چھٹی مل گئی

انڈین کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے کورونا وائرس کو مات دیدی، ہسپتال سے چھٹی مل گئی

اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میں ہسپتال سے گھر آ گیا ہوں تاہم مکمل صحتمند ہونے کے لئےعلیحدہ رہوں گا۔ میں نیک خواہشات اور دعاؤں کے لئے سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں ان تمام طبی عملے کا بھی شکر گزار ہوں، جنہوں نے میری اتنی اچھی دیکھ بھال کی اور ایسے مشکل حالات میں ایک سال سے زیادہ عرصے سے انتھک محنت کر رہے ہیں، یہ واقعی یہ قابل ستائش ہے

واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے بھارتی چھتیس گڑھ کے علاقے رائے پور میں میں منعقدہ ایک ٹی 20 ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا۔ یہ ٹورنامنٹ کھیلنے والے، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان اور سبرامنیم بدری ناتھ بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔