پی ایس ایل: انضمام الحق پشاور زلمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر

پی ایس ایل: انضمام الحق پشاور زلمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز کیلئے انضمام الحق کو پشاور زلمی کے مینٹور اور بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کئے گئے پیغام میں زلمی فینز کو یہ خوشخبری سنائی۔

انہوں نے تحریر کیا کہ لیجنڈری کرکٹر انضمام الحق پشاور زلمی کا حصہ بن گئے ہیں۔ انضمام الحق کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔