تازہ ترین
  • بریکنگ :- پی ٹی آئی کا ملتان میں جلسہ، عمران خان اسٹیج پر موجود
  • بریکنگ :- ملتان: عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے
  • بریکنگ :- 80 کلو میٹر طویل موٹروے کاتخمینہ 58 ارب روپے ہے

ابوظہبی میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری نہ ہوسکا

Published On 29 May,2021 04:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ابوظہبی میں پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری نہ ہوسکا۔

کوروناوائرس کے باعث پی ایس ایل کے میچز کراچی سے یو اے ای میں منتقل کئے گئے ہیں، ایونٹ یکم جون سے ابوظہبی میں شروع ہونا تھا لیکن کھلاڑیوں اور براڈکاسٹرز کے بروقت نہ پہنچنے کے باعث میچز التواء کا شکار ہیں،

27مئی کو کراچی اور لاہور سے دو خصوصی پروازوں میں کھلاڑیوں اور آفیشلز روانہ ہوئے ہیں۔