لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم ابو ظہبی کے ساحل پر پہنچ گئے، صفائی ستھرائی سے پاکستانی شہریوں کو سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔
اس سے پہلے وسیم اکرم نے کراچی کے ساحل پر موجود کچرے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا اور ساحل کی صفائی کے بعد لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔
سابق کپتان وسیم اکرم نے کچھ عرصہ قبل کراچی کے ساحل پر پڑی گندگی پر ویڈیو بنائی تھی جس میں انہوں نے لوگوں سے صفائی کا خیال رکھنے کی اپیل کی تھی، چند دنوں بعد سابق کپتان نے وہاں صفائی ہوجانے کے بعد ایک اور وڈیو اپ لوڈ کی اور لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
ان دنوں وسییم اکرم ابو ظہبی میں موجود جہاں انہوں نے ایک اور ویڈیو بناتے ہوئے کراچی اور ابو ظبی کے ساحل کا موازنہ کیا۔