مظفر آباد: (ویب ڈیسک) کشمیر پریمیئر لیگ کے افتتاحی میچ میں راولا کوٹ ہاکس نے میرپور رائلز کو 43 رنز سے شکست دے دی۔
لیگ کا پہلا میچ میر پور رائلز اور راولاکوٹ ہاکس کے درمیان کھیلا گیا۔ میر پور رائلز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
A blazing 50 by Ahmad Shahzad.#SRGKPL #KheloAazadiSe #KPL21 pic.twitter.com/0snK0ccnhw
— Kashmir Premier League (Official) (@kpl_20) August 6, 2021
راولاکوٹ ہاکس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔
Excellent batting from Bismillah Khan.#SRGKPL #KheloAazadiSe #KPL21 pic.twitter.com/sJIKIxIqUm
— Kashmir Premier League (Official) (@kpl_20) August 6, 2021
195 رنز کے تعاقب میں میر پور رائلز 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز ہی بنا سکی اور راولاکوٹ ہاکس نے پہلا میچ 43 رنز سے جیت لیا۔
Another clean strike by Shoaib Malik.#SRGKPL #KheloAazadiSe #KPL21 pic.twitter.com/924Ip1Fqbg
— Kashmir Premier League (Official) (@kpl_20) August 6, 2021
یاد رہے افتتاحی تقریب میں کے پی ایل 2021 کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔ سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈ شاہد آفریدی، کامران اکمل، عبدالرزاق، شان مسعود اور سہیل تنویر نے ٹرافی کی رونمائی کی۔
تقریب میں آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کے علاوہ کے پی ایل ایل کے نائب صدر وسیم اکرم، چیئرمین کشمیر پارلیمانی کمیٹی شہریار آفریدی، سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر شعیب اختر، صدر کے پی ایل عارف ملک اور سینیٹر فیصل جاوید نے بھی خطاب کیا۔