آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا

Published On 17 August,2021 10:18 am

لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ عالمی میلے کا آغاز اومان اور عرب امارات میں 17 اکتوبر سے ہوگا۔ پاکستان اور روایتی حریف بھارت 24 اکتوبر کو دبئی میں آمنے سامنے ہونگے۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں 12 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان ٹیم اپنا پہلا مقابلہ 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ 26 اکتوبر کو شارجہ میں ہوگا۔ پاکستان اور افغانستان 29 اکتوبر کو دبئی میں مدمقابل ہونگی۔

پاکستان اور کوالیفائیر اے 2 کے ساتھ 2 نومبر کو ابوظہبی میں ہوگا۔ پاکستان کا کوالیفائیر بی 1 کے ساتھ مقابلہ 7 نومبر کو شارجہ میں ہوگا۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل 10 نومبر جبکہ دوسرا 11نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
 

Advertisement