مظفرآباد: (دنیا نیوز) کشمیر پریمئر لیگ کوالیفائر میچ میں مظفرآباد ٹائیگرز نے راولاکوٹ ہاکس کو 7 رنز سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
کے پی ایل میں آریا پار یعنی کوالیفائر میچ میں محمد حفیظ کی ٹیم مظفر آباد ٹائیگرز نے 164 رنز جوڑے، آل راؤنڈر انور علی نے 57 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے، ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے راولاکوٹ ہاکس 157 رنز پر آل آؤٹ ہو گئے ، حسین طلعت کے 52 رنز ضائع، دانش عزیز کے 37 رنز بھی شکست سے نہ بچا سکے، کپتان شاہد آفریدی 11 رنز پر نو دو گیارہ ہوئے، سات رنز کی ہار سے ٹیم اب دوسرے الیمینٹر میں قسمت آزمائی کرے گی۔
کے پی ایل الیمینیٹر میں میرپور رائلز کا اوورسیز وارئرز سے کل مقابلہ ہو گا۔